• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی کے رہائشی شخص کی تحفظ کیلئے ایس ایچ او کو درخواست

کراچی( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی کے رہائشی شخص نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس سے تحفظ کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 6 کے رہائشی شہباز خان نے ایس ایچ او لانڈھی کو درخواست دی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ 7 ؍اگست کی شام اسکے پڑوسی کی بیوی نے اسکی اہلیہ کو مارا پیٹا اور گالم گلوچ کی،بعد ازاں پڑوسی کے بیٹوں نے میرے گھر پر حملہ کیا اور میری اہلیہ کو زدوکوب کرنے کیساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،واقعہ کے وقت میں ڈیوٹی پر تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید