• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی، 251 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھنے سے اتار چڑھائوکے بعد مندی کا رحجان ، کےایس ای 100انڈیکس میں 251پوائنٹس کی کمی ، 56.26 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت بھی 5ارب 73 کروڑ 17لاکھ روپے کم ہو گئی ،کاروباری حجم بھی24.50فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن اس کے بعد سرمایہ کاروں نے منافع کی خاطر کچھ سیکٹرز میں فروخت بڑھا دی جس سے مندی غالب آگئی اور اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس251.52پوائنٹس کی کمی سے 42243.33پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 108.32پوائنٹس کی کمی سے 16079.99پوائنٹس سے کم ہو کر 15971.67 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 87.43پوائنٹس کی کمی سے 29106.51پوائنٹس ہو گیا۔

ملک بھر سے سے مزید