پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے پاکستانی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے افغان مہاجر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک افغان مہاجر پاکستان پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نذر آتش کرتا ہے اور اس دوران وہ پاکستان کیخلاف نازیبا جملے بھی استعمال کررہا ہے۔گزشتہ روزایک اطلاع پر ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو شاہ عالم پل کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت فاروق ولد عبد الرحمن ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی ہے جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔