ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا دورہ رحیم یار خان۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال، حب اینڈ سکوپ ماڈل ہسپتال ظاہر پیر، شیخ زید ہسپتال فیز ٹو کی تعمیراتی سائیٹس اور دیہی مرکز صحت میانوالی قریشیاں کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے وافر سٹاک کی ہمہ وقت دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔