• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(خصوصی نامہ نگار)انجینئرنگ یونیورسٹی کے سکالرانجینئر اختر گل نےمقالے کا کامیاب دفاع کرتےے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ سول انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹربشیر عالم ان کے سپروائزر جبکہ کو سپروائز ر پروفیسر ڈاکٹر خان شہزادہ تھے۔ریسرچ ایوالو ایشن کمیٹی میں ڈاکٹر سجاد ولی خان یو ای ٹی جلوزئی کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف چیئرمین شعبہ سول انجینئرنگ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی اورڈاکٹر شہزاد رحمن منیجنگ ڈائریکٹر ای سی ایس پنجاب شامل تھے۔ان کے مقالے کا موضوع تھا۔ انجینئر اختر گل انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے بنوں کیمپس کے شعبہ سول انجینئرنگ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں، اب تک 18 تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی جریدوں میں بھی شائع کر چکے ہیں۔
پشاور سے مزید