• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 3 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق رات گئے پی، آئی، بی کالونی نشتر بستی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔جہاں اس کی شناخت 45سالہ جمال ولد عادل خان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول بلدیاتی انتخابات میں یو سی 6کا امیدوار بھی تھا۔گلبائی نجی بینک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی شناخت 36سالہ محمد زوہیب ولد محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے لگنے سےایک خاتون زخمی ہوگئی جسے عباسی اسپتال منتقل کیاگیاہے۔جہاں خاتون کی شناخت 40سالہ شبانہ زوجہ پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔شیر شاہ پُل کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی شناخت 24سالہ احمد رضا ولد محمدصادق کے نام سے ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید