• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کیس، اثاثہ ریکوری یونٹ، FBR افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر اثاثہ ریکوری یونٹ ( اے آر یو ) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے سربراہان اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے اے آر یو اور ایف بی آر کے سربراہان اور حکام پر ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی کے ارکان میں وزیر قانون باڈی کے کنوینر ہونگے، دیگر ارکان میں وزیر خزانہ، سماجی تحفظ کے وزیر، وزیر مواصلات، وزیر آئی ٹی، وزیر تعلیم، وزیر دفاعی پیداوار، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی، نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

قانون و انصاف ڈویڑن نے کابینہ کو حالیہ اجلاس میں بریفنگ دی تھی کہ صدر عارف علوی نے 20 مئی 2019 کو آئین کے آرٹیکل 209 - 5 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کیلئے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی منظوری اور دستخط کیے تھے۔

اہم خبریں سے مزید