• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی، نیو زرپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی دوبارہ تین سال کیلئے تعیناتی کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن بھی جار ی کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم بیگ 65سال کی عمر تک چیئرمین پیمرا رہینگے، تقرری کی مدت 65 سال عمر مکمل ہونے پر30ستمبر 2025 تک ہوگی ۔وفاقی کابینہ نے سلیم بیگ کی تین سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی تھی ، وزیر اعظم کی ایڈ وائس پر صدر مملکت نے جمعہ کو تقرری کی منظوری دی جس کے بعد حکومت نے چیئرمین پیمرا کی حیثیت سے تین سال کیلئے سلیم بیگ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید