• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیب اللہ مری سے جی ٹی اے بی کے نومنتخب صدر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

کوئٹہ ( پ ر)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی اور اصلاح معاشرہ میں اساتذہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی حبیب الرحمٰن مردانزئی نو منتخب مرکزی صدر جی ٹی اے بی کی قیادت میں صوبائی کابینہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مظہر ہے اس لئے اس شعبے کو قطعاًنظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اساتذہ کے جائز اور حل طلب مسائل کے حل میں کسی مفاہمت اور مصلحت پسندی آڑے نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک معلم کیلئے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں۔ اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے نو منتخب مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمٰن مردانزئی نے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کا اساتذہ کے جائز اور حل طلب مسائل میں خصوصی دلچسپی رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پڑھے گا بلوچستان تو بڑھے گا بلوچستا ن جی ٹی اے بی کا اولین سلوگن ہے اس لئے جی ٹی اے بی چاہتی ہے کہ ہر بچہ سکول میں ہو۔
کوئٹہ سے مزید