• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے ،بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر ایڈووکیٹ طاہر شاہوانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی، کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک ابرہیم شاہوانی۔ لیبر سیکرٹری عطاءاللہ کاکڑ، ہیومن رائٹس پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل میر غلام مصطفےٰ سمالانی نے مشترکہ بیان میں‏آفیسرز ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے یونائیٹڈ آفیسرز پینل کے چیئرمین نذیر احمد لہڑی، جنرل سیکرٹری نعمت اللہ کاکڑ، فنانس سیکرٹری محمد اسماعیل پرکانی، پریس سیکرٹری عبداللہ مینگل و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جامعہ بلوچستان کا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے یہاں بہت سے لوگوں نے تعلیم حاصل کرکے صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ امید ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ یونیورسٹی کی فعالیت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کام کرےگی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے جامع حقوق کیلئے جمہوری نظام کے تحت جدوجہد کررہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید