• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔

عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے 22، 24، 31، 45، 108، 118، 237، 239 اور 246 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تمام 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی نے کورننگ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جارہ کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

دوسری طرف خواین کی مخصوص نشستوں کے لیے شاندانہ گلزار، روحیلہ حامد اور مہوش علی خان بھی میدان میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید