• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر دیر، بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 جوان شہید، میرانشاہ میں 3 موٹرسائیکل سوار دھماکے میں جاں بحق

داروڑہ،میرانشاہ (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) اپر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقہ نصرت درہ براؤل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2جوان شہید،ایک زخمی ہوگیا،میرانشاہ میں تھانہ شاہی کوٹ کی حدود نصرت درہ میں پلیگ ٹاپ پوسٹ کے قریب چشمہ کے نزدیک بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی جس کی زد میں آکر ایک سپاہی ساجد موقع پر شہید ہوگیا جبکہ دو جوان عدنان اور ریاست زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے روانہ کردیا گیا ۔تاہم ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کا تعلق آزاد کشمیر رجمنٹ سے بتایا جارہا ہے ،میر علی کے نوجوان سڑک کنارے نصب بم سے جان گنوا بیٹھے،5افراد زخمی، فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا،تحقیقات جاری ۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، ڈی پی او دیر بالا طارق سہیل مروت نے رابطہ پر واقعے کی تصدیق کی اوربتایا کہ انہوں نے ایک دن قبل اسی علاقہ کا دورہ کیا تھا ہوسکتا ہے کہ بارودی سرنگ انہیں نشانہ بنانے کے لئے بچھائی گئی ہو تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ،کسی کو بھی پرامن فضاء خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔پولیس کا ہر جوان سکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ادھرشمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ میر علی میں پیش آیا جس میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئی، واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید