• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملعون سلمان رشدی وینٹی لیٹر پر منتقل، قوت گویائی متاثر، آنکھ ضائع ہونیکا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ریاست نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، وہ بولنے کے قابل نہیں ،اس کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ملعون کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ اس کی حالت تشویشناک ہے، وہ وینٹی لیٹر پر ہے اور بول نہیں پا رہا۔اینڈریو وائلی نے ایک بیان میں کہا کہ معلون سلمان رشدی کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو جانے کا امکان ہے۔‘ اینڈریو وائلی نے کہا کہ ملعون سلمان رشدی ممکنہ طور پر ایک آنکھ سے محروم ہو جائیں گے، ان کے بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے، اور اس کے جگر میں چھرا گھونپ کر نقصان پہنچایا گیا تھا، معلون سلمان رشدی پر امریکی ریاست نیویارک میں ایک تقریب کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا اور اس کی گردن اور پیٹ پر وار کیے گئے۔پولیس نےمعلون سلمان رشدی پر حملے کے بعد نیو جرسی کے علاقے فیئر ویؤ سے تعلق رکھنے والے ہادی مطر نامی ایک 24 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید