• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی اور بجلی کی بندش، احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک جام ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صفورا چورنگی کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ہفتہ کو علاقے میں بجلی کی طویل بندش پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا جس کے باعث یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر جانے والے راستے پر ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن اور رات میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے بعد فالٹ کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی ہے اور کوئی اس پر ایکشن لینے والا نہیں ہے،قائد آباد منزل پمپ کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے علاقے میں کئی دنوں تک پانی نہ آنے اور بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور دونوں ٹریفک پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔ پولیس نے پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔
اہم خبریں سے مزید