• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، شہریوں کو پلاسٹک بیگ پر پابندی بارے آگاہی دینے کیلئے واک کا اہتمام

پشاور(نیوزرپورٹر) پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا اور ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر شہر میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا مقصد صوبائی حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی کےباعث شہریوں میں آگاہی بیدار کرنا ہے۔ آگاہی واک میں ہلال احمر خیبرپختونخوا اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکاروں اور رضاکاروں کی جانب سے شرکت کی گئی۔ واک کے شرکاءکی جانب سے پشاور شہر کے بازاروں لوگوں کو پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ترک کرنے اور اس کے استعمال سے ہونے والے انسانی صحت اور ماحول کو درپیش نقصانات سے متعلق آگاہی دی گئی ۔ واک کے دوران ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکاروں کی جانب سے جگہ جگہ پھینکے گئے کوڑا کرکٹ کو صاف کرکے شہریوں سے
پشاور سے مزید