شروع کردی گئی ہے ۔ گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں 16 نوجوانوں کوگرفتار کرکے ان کی موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لی گئی۔ گزشتہ ماہ ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 19682 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ،پولیس حکام نے متنبہہ کیا ہے کہ بار بار خلاف ورزی کرنیوالوں کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی جانیں خطرے میں ڈال دی جاتی ہے لہذا نوجوان اس سے باز رہیں۔