• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ میں بے گناہ کرسچن کمیونٹی پر فائرنگ کی مذمت

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے اقلیتی رہنما شوکت اسٹیفن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستونگ میں مسیح افراد کے بے گناہ لوگوں پر دہشت گردوںکی فائرنگ سے سابقہ انجہانی سابقہ ایم پی اے ہینڈری مسیح کے بھائی ولسن مسیح کی ہلاکت اور چار معصوم بچوں کے شدید زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے اپیل کی کہ انجہانی کے لواحقین اور زخمی بچوںکی سول ہسپتال کوئٹہ میں مناسب دیکھ بھال کی جائے انہوں نے کہاکہ ہمارے قبائلی نظام میں تو اقلیتوں کی حفاظت کی جاتی ہے مگر نہ جانے یہعناصر معصوم لوگوں کی جانوں سے کیوںکھیلتے ہیں انہوںنے اپنی اور تمام مسیح برادری کی جانب سے غم زاد ہ خاندان کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمی بچوںکے لئےجلد صحتیابی کی دعا کی۔
کوئٹہ سے مزید