• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کوحبس بے جا میں رکھ کر دڑاھی بال، مونچھیں اور ابروکاٹ دیے گئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ بنی گالا کے علاقے میں شہری کو چار گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر اسکی دڑاھی ، بال، مونچھیں اور ابروکاٹ دیے گئے۔تھانہ بنی گالہ پولیس کو ذکی کاظمی نے بتایا کہ راجہ دانش نے میسج کرکے اسے بلوایا ،جہاں دانش کے دو بھائی ایک عزیز اور دیگر دو نامعلوم افراد بھی موجود تھے ، انھوں نے مجھے باندھ دیا، بال منڈھے، مونچھیں ، داڑھی اور آبرو کاٹ دی، کپڑے اتار کر برہنہ کیااور ویڈیو بناتے رہے ،مدعی نے وجہ بیان نہیں کی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید