• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میثاق معیشت احمقانہ خیال، حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میثاق معیشت احمقانہ خیال، حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرائم منسٹر حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت کوئی بھی نہیں کرے گا۔ 

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات سے انکار امپوٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کی اقتدار سے چمٹا رہنے کی خواہش کا عکاس ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور جلسے میں لاکھوں افراد نے آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید