• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی اب بھی ڈوریں ہلائی جارہی ہیں، نواز شریف کو واپسی پر جیل نہیں جانے دینگے، جاوید لطیف

لاہور (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کیلئے پاکستان آئینگے، نوازشریف کو واپسی پر جیل نہیں جانے دینگے.

 عمران خان کی اب بھی ڈوریں ہلائی جارہی ہیں، عمران خان جیسے کردار مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں، پاکستان بنانے والوں کو غدار قرار دیا گیا، پاکستان کے اندھیرے دور کرنے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا، عمران اکیلا مجرم نہیں ہے بلکہ ثاقب نثار بھی اس کے ساتھ مرکزی کردار ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ قائد ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی لیکن آج تک کچھ معلوم نہیں ہوا، مادر ملت فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، ایوب خان مادر ملت کا الیکشن چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی، پوری دنیا نے بعد میں مانا کہ ہائی جیکنگ کا الزام غلط تھا۔

اہم خبریں سے مزید