• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکنگ کا خدشہ، ایف بی آر کی ویب سائٹس 24 گھنٹے بند رہیں

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 75 یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز کی جانب سے دوبارہ ہیکنگ کی کوشش کے خدشے کے پیش نظر اپنی تمام ویب سائٹس کو 24 گھنٹے سے زائد کیلئے بند کر دیا تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق 13 اگست ہفتے کی شام سے ہی ایف بی آر کے تینوں ویب پورٹلز کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث عوام کو ادائیگیوں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہا۔
اہم خبریں سے مزید