اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے 5ماہ کے اقتدار کے دوران چینی کی قیمت میں استحکام رہا ۔ وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق عوامی کے ریلیف کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نے چینی کی قیمت 78روپے فی کلو کر دی تھی۔ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد چینی کی قیمت میں 22روپے فی کلو کمی ہوئی ۔سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں چینی 120 روپے کلو تک فروخت ہورہی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی 78روپے فی کلو قیمت پر چینی کی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو فراہمی یقینی بنائیں ۔