لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈیپارٹمنٹ آف جنرل سرجری و سرجیکل آنکالوجی شیخ زید ہسپتال لاہور اور بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال کے اشتراک سے سرجیکل کریٹیکل کئیر کے عنوان سے ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کے شرکاء ڈاکٹرز کو شعبہ انتہائی نگہداشت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کروایا اور انسانی ماڈلز پر پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی۔