• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران بہترین انٹرٹینر، جلسوں سے تفریح مل جاتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان کے جلسوں میں اس لیےجاتے ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین انٹرٹینر ہیں اور انہیں سائنس، جغرافیہ، مذہب اور فینالوجی کی نئی تعریفیں سکھاتے ہیں، ان کے جلسوں سے لوگوں کو تفریح مل جاتی ہے ، لوگوں کیلئے ان کے جلسوں کے علاوہ مزاحیہ انداز میں تفریح کی کوئی اور جگہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں سڑکوں کی مرمت کے لیے صوبائی کابینہ نے ایک بلین روپے کی منظوری دی ہے، ہم شدید بارشوں سے تباہ شدہ سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی تعمیر نو اور بارش سے متاثرہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے 10بلین روپے کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید