• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بجلی کے ظالمانہ بلوں پر ہر طبقہ کا فرد بلبلا اٹھا ہے جس کی مثال سابقہ جج کو لاکھوں روپوں کا بجلی کا بل بھیجنے پر سابقہ جج صاحب نے عدالت سے رجوع کیا ہے، جب مراعات یافتہ طبقہ بجلی کے ادا نہیں کرسکتا تو ایک مزدور دیہاڑی دار کیسے کرسکتا ہے؟۔ حکمران بجلی کے بلوں میں جگا ٹیکس کے ذریعے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں جو ہرگز قبول نہیں۔ جماعت اسلامی ان حالات میں ملک کے عام آدمی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اوربجلی کے بلوں میں ناجائز اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف 17 اگست کو لیسکو ہیڈ آفس کے باہر بڑا احتجاج کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیسکو ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کے ہر سطح کے ذمہ داران و عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔