• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال میں مریض کے لواحقین کی گارڈزسے تلخ کلامی، لاتوں گھونسوں سے وار،ایک گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر) شہباز شریف ہسپتال میں علاج کی غرض آنے والے مریض کے لواحقین کی گارڈزسے تلخ کلامی ہو گئی ، طارق نامی شخص علاج کیلئے4 سے5افرادکے ہمراہ ایمرجنسی آیاتو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ زعون ، ارشد ،رمضان سے ڈاکٹرکے کمرے میں جانے سے روکنے پر تلخ کلامی ہوگئی سکیورٹی گاردزنے مریض کے لواحقین پر تھپڑوں کی بارش کردی جس پر انہوں نے بھی سکیورٹی گارڈزپر لاتوں گھونسوں سے وار کئے جبکہ گاڑیوں کونقصان پہنچا یا،سکیورٹی گارڈز نے زاہد بشیر نامی شخص کو پکڑ لیا اور چہلیک پولیس کے حوالے کردیا اور ڈاکٹر ظہر جاوید کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کے لئے بھی درخواست کردی گئی۔