لاہور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ مریم نواز کا تیل کی قیمتوں پر نواز شریف کے عوام پر بوجھ نہ ڈالنے اور میٹنگ سے چلے جانے والا بیان نوراکشتی ہے ‘.
مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکہ دینا بند کرو‘بند کمروں میں فیصلے نہیں ہونے چاہئیں،ملک پر رحم کریں‘اوگرا نے تیل سستا کرنے کا کہا انہوں نے مہنگاکردیا۔
منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دور میں روس سے سستا تیل خریدنے کے قریب تھے جس کی تصدیق روسی سفیر نے بھی کی ہے لیکن یہ کہہ رہے ہیں کہ روس خود سستا تیل لے کر ہمارے پاس آئے ‘ڈالر کا240 پر جانا اور پھر 212 پر آنا معاشی استحکام کی علامت نہیں ہے کیونکہ ڈالر 180 سے 240 پر پہنچایا گیا .
اگست کے بل میں 10 روپے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت صارفین کو ادا کرنا ہو گی ۔تحریک انصاف نے قطر سے ایل این جی کا سستا سودا نہ کیا ہوتا تو ملک میں ایک اور بحران آ چکا ہوتا ،ایل این جی نہ خریدنے کی وجہ سے 3 ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ہے ۔