• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی قدر مزید بہتر‘ ڈالر 185 پر آجائیگا‘ فاریکس ایسوسی ایشن

کراچی (جنگ نیوز)چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر ذخیرہ کرنے والے کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو کیش ڈالر برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے نتیجے میں روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی اور ڈالر 185پر آجائے گی۔

اس وقت جو شخص ڈالر فروخت کرے گا اس کو منافع ہوگا مگر جو فروخت کرنے کے بجائے ذخیرہ کرے گا تو وہ بعد میں پچھتائے گا۔

 ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضٰی سید اور ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت سے فاریکس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور ملک بوستان نے انہیں بتایا کہ گزشتہ ماہ ڈالر کا ریٹ جب 245 روپے تک چلا گیا تھا تو ہم نے عوام سے درخواست کی تھی کہ اس وقت پاکستان کو زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے، آپ ڈالر خریدنے کے بجائے اپنے پاس موجود نقد ڈالر اور دوسری غیر ملکی کرنسی جو گھروں اور لاکروں میں پڑی ہیں ان کو فروخت کر کے پاکستانی روپے میں سرمایہ کریں کیونکہ ڈالر کا ریٹ بہت جلد 245 روپے سے کم ہوکر 185 روپے تک جاسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید