• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود خیرآباد جامع مسجد شیریں کے قریب کرنٹ لگنے سےایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں متوفی کی شناخت 15 سالہ معین ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے ،موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش بغیر کارروائی اپنے ہمراہ لے گئے ۔ دوسری جانب بلد یہ ٹاون سیکٹر 14-C جمعہ بازار کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اس کی شناخت 26 سالہ نبیل ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی گھر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ملیر کھوکراپار نمبر4 مدینہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 30 سالہ خاتون رشیدہ زوجہ سکندرجاںبحق ہوگئی ، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، ڈکٹرز کی جانب سےموت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش بغیر کارروائی اپنے ہمراہ لے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید