• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 22 اگست کے بجائے 22 ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کیا گیا ہے۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 22 اگست 2022 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 22ستمبر 2022کو سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973کے قاعدہ 4کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ملک بھر سے سے مزید