• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ ،چیئرمین واپڈا سجاد غنی کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نےچیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کی تعیناتی کیخلاف کیس میں درخواست گزار کو چیئرمین کے تقرر نامہ اور متعلقہ قانون درخواست کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوے سماعت ملتوی کر دی۔ میاں دائود ایڈووکیٹ نےآئینی درخواست میں موقف اپنایا کہ چیئرمین واپڈا کی تعیناتی میرٹ اور قانون کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت منظور نظر افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کر کے نواز رہی ہے۔
لاہور سے مزید