اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان چین کاملکر سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنیوالوں سے نمٹنے کا عزم،چینی وفد کا نیکٹا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشتگردی وشدت پسندی کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گائو فی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا ) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے محمد طاہر نے وفد کو دہشت گردی وشدت پسندی کی روک تھام میں نیکٹا کی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔نیشنل کوارڈینیٹر نے انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا۔
معزز مہمان نے انسداد دہشت گردی و شدت پسندی میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔ ملاقات میں دونوں اطراف سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سی پیک پروجیکٹس کو سبوتاژ کرنے والے تمام مشترکہ دشمن عناصر کے خلاف مل کر نمٹا جائے گا ۔
ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیکٹا اور نیٹلوکو پُرتشدد عناصر کی سرکوبی کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔