• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی میں بدھ کی صبح 11 سے رات 8 بجے تک بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 68 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد 37، گڈاپ اور صدر میں 29، 29 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن 25.8، موسمیات میں 21.2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 18.4، کورنگی 17، اولڈ ٹرمینل پر 14.9، ناظم آباد 10، ڈیفنس 9.5، کیماڑی میں 7.5 ملی میٹر، اورنگی6.6، سرجانی 5.8، نارتھ کراچی میں 5.4 اور فیصل بیس پر 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 سب سے کم بارش مسرور بیس پر 2.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید