• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ایل میں اسد شفیق کی سنچری، اوور سیز واریئرز کی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ میں ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق کی سنچری کی بدولت اوورسیز واریئرز نے میرپور رائلز کو 15رنز سے شکست دے دی۔ جمعرات کو اسد شفیق نے 60گیندوں پر تین چھکوں ،16چوکوں کی مدد سے112رنز بنائے اور لیگ کی پہلی سنچری بنائی ۔ کامران غلام نے24اور اعظم خان نے23 رنز بنائے۔ اوورسیز واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹ پر188 رنز بنائے۔ میرپور رائلز کے ابرار احمد نے 9 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں ۔سلمان ارشاد نے 43 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ جواب میں شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز 8 وکٹ پر 174 رنز بنا سکی ۔ حسن نواز نے 56، حارث سہیل نے 55 رنز بنائے۔ اسد شفیق کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بدھ کو بارش کی وجہ سے دونوں میچ نہیں ہوسکے تھے۔