کراچی( اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کی وزارت کی جانب سے پی ایچ ایف کو انتخابات نہ کرانے کی ہدایت کے باجود 29اگست کو فیڈریشن کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ سابق سربراہ اختر رسول نے صدارت کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ جنگ کی اطلاع کے مطابق خالد کھوکھر ایک بار پھر صدر جبکہ قائم مقام سکریٹری حیدر حسین ان کے گروپ کی جانب سے سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔ البتہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انتخابات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی سفارش پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ نئے انتخابات تک ایڈ منسٹریٹر کا تقرر کیا جائے۔ دوسری جانبپی ایچ ایف کے بعض موجودہ نمائندوں نے اختر رسول اور ان کی حمایت کرنے والے سابق کوچ خواجہ جنید، ریحان بٹ ، سابق سکریٹری شہاز سینئر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کھیل کی بربادی کا ذمے دار قرار دیا ہے۔