• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 2025 مارچ سے مئی تک ہوگی، بھارتی لیگ سے تصادم کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کے چار سالہ فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق 2025 میں پاکستان سپر لیگ پہلی بار مارچ سے مئی تک ہوگی اور امکان ہے کہ یہبھارتی لیگ سے متصادم ہوسکتی ہے۔ دو سال بعد جنوری میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے آئے گی اس کے بعد پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز ہوگی۔ جس کے بعد فروری میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کو ممکن بنانے کے لئے پہلی بار پی ایس ایل تاخیر سے ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید