• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر سیال کو سعودی عرب، امارات اور قطر کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت

کراچی(مانیٹرنگ نیو ز)ایئرسیال کو سعودی عرب، امارات اور قطر کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت،ایران اور عراق کے لیے بھی پروازیں اڑان بھر سکیںگی،نجی شعبے کی ایئرلائن کی جانب سے اظہار مسرت کیاہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کی جانب سے شیئر کیے گئے خط کے مطابق ایئرسیال کو مشرق وسطیٰ کے روٹ پر بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دیگئی ہے، سول ایوی ایشن کے خط میں وفاقی کابینہ کی جانب سے ایئرسیال کو انٹرنیشنل آپریشن کی منظوری کی اطلاع دیتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ایران اور عراق کے لیے فضائی آپریشن کا ذکر کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید