• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کے دوران کے الیکٹرک (کے ای) نے شہر اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق صوبے میں جولائی2022میں308فیصد زیادہ بارش ہوئی۔ صرف کراچی میں گزشتہ 48دنوں میں کم از کم 800ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کے الیکٹرک کا 1900 سے زائد فیڈرز کا نیٹ ورک مستحکم رہا، جس نے شہر کو بجلی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا۔ حفاظتی وجوہ کی بناء پر بند کیے گئے کے ای کے فیڈرز کی تعداد نے کسی بھی موقع پر 100سے تجاوز نہیں کیا۔
ملک بھر سے سے مزید