• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلا خوردنی تیل و گھی بیماریوں کا سبب، جان لیوا بھی ہو سکتا ہے:مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان عمیر حنیف نے کہا ہے کہ کھلے اور غیر معیاری خوردنی تیل و گھی کی فروخت نہ صرف جان لیوا ور بیماریوں کا سبب ہے ،بلکہ یہ غیر قانونی اور قابل گرفت بھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ʼʼ خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائد اور پاکستان میں کھلے اور غیر معیاری گھی و خوردنی تیل کے فروخت کی روک تھام ʼʼ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیشن میں کیا،ڈاکٹر غضنفر ملک ممبر کنزیومر پرائس کنٹرول کمیٹی نے کہا کہ اس خطرے پر قابو پانے کے لیے سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور تاجر حضرات کو مل کر کام کرنا ہوگا،نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی منیجر احتشام الحق نے کہا کہ اکیلی حکومت کے لیے اس مسئلے پر قابو پانا بہت مشکل ہے،تجارتی تنظیموں کے عہدیداران خواجہ وحید معظم، کلب عابد خان و دیگر نے خطاب کیا، اس آگاہی پروگرام میں ضلع ملتان کے 25 سے زائد آئل اور گھی کے تاجر حضرات نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء کو شیلڈز دی گئیں۔
ملتان سے مزید