پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور چیمبر کے رجسٹرڈ ممبران کو الخدمت ہسپتال سے مختلف ٹیسٹوں اور علاج معالجے میں 15سے 20فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا یہ اعلان پشاور چیمبر میں الخدمت ہسپتال اور پشاور چیمبر کے مابین مفاہمتی یاداشت کے حوال سے منعقد ہ پروگرام میں الخدمت فاونڈیشن کے صدر کے پی کے خالد وقاص نے کیا اس موقع پر پشاور چیمبر کے صدر خالد فاروق ملک سابقہ صدر شکیل احمد خان مرکزی تنظیم تاجران صدر کے پی کے ملک مہر الہی، ایگزیکٹو ممبران اور سیکرٹری جنرل کے پی کے محمد شاکر صدیقی ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی، ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ بلڈ بنک و ڈاگنساٹک سنٹر ڈاکٹر نوید شریف اور ممبران شامل تھے۔ مرکزی تنظیم تاجران صدر کے پی کے ملک مہر الہی نے کہا کہ ہم الخدمت کے ہر پروگرام میں انکا ساتھ دیں گے پشاور چیمبر کا پلیٹ فارم انکے لیے ہر وقت حا اس موقع پر ضر خدمت ہوگا ڈاکٹر اقتدار احمد نے کہا کہ پشاور چیمبر ہمارے گھر جیسا ہے ہمیں پشاور چیمبر سے کوئی مایوسی نہیں ہوئی بہت شارٹ وقت میں سکرینگ ٹیسٹ کا کیمپ الخدمت کے لیے بندوبست کرنا اور مختلف بازاروں مین بلڈ کیمپ لگوانا پشاور چیمبر نے ہر قدم ہمیں سپورٹ کیا ہماری کوشش ہوگی کہ ہم پشاور چیمبر کے ممبران کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں۔ بعد ازاں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے اپنے ایک بیان مین ملک مہر الہی نے دونوں اداروں کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے کہا کہ پشاور چیمبر اور ہمارے بازار ہر وقت اپکی فاونڈیشن اور ہسپتال کی جانب سے بلڈ کیمپ میں مکمل تعاون کا یقین کرواتی ہے