اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز ایرانی نائب وزیر زراعت عباس عسکرزادہ کی قیادت میں ایرانی وفد کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں بارٹر ٹریڈ جلد شروع ہو جائے گی، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک ان مصنوعات کی فہرست کا اشتراک کریں گےجن کی وہ مذکورہ معاہدے کے تحت تجارت کریں گے،پاک ایران تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جس کی بنیاد باہمی طور پر فائدہ مند زرعی تعلقات ہیں تاکہ دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ جلد شروع ہو جائے گی۔