• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر کی تقرری ،وزیر اعلیٰ سمری مسترد کریں،ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرریری کیلئے پی ایچ ڈی اور 15پیپپرز کی شرط ختم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تعلیمی قتل عام کے مترادف ہے اور اس فیصلے سے تعلیمی معیار انحطاط کا شکار ہوگا جو کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وائس چانسلر کی تقریری کے اختیار کو مذید سخت اور بہتر بنایا جا سکتا تھا نہ کہ اس کے معیار کو گرایا جاتا۔ترجمان نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر کی تقرریری کیلئے پی ایح ڈی کی ڈگری کے شرط ختم کرنے کی سمری کو مسترد کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید