• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابنِ انشا​

لندھور ہاتھی، سنگی نہ ساتھی​

رہتا ہے بے کار، پڑھتا ہے اخبار​

عینک لگا کر، کُرسی بچھا کر​

آیا ہے اب کے ہاتھی نگر سے​

پتلون پہنے، مہمان رہنے​

آداب بھائی، آداب بھائی​

اتنے دنوں میں صورت دکھائی​

یوں دانت منہ میں دو ہیں کہ ڈھائی​

فیشن کی تجھ کو کس نے سُجھائی​

پتلون کی دی کتنی سلائی​

یوں تو ہیں ہم سب تیرے فدائی​

پر بھائی میرے جا اپنے ڈیرے​

سائز کی تیرے گھر میں ہمارے​

گاؤں میں سارے نہ تو رضائی​

نہ ہی چٹائی، نہ چارپائی​