• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس احمد

ساتھیو! دنیا میں بے شمار جانور پائے جاتے ہیں۔ ہر ایک کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں لیکن کچھ جانور ایسے ہیں جو حیرت انگیز خصوصیات کے حامل ہیں۔ ان میں سے دو کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں ۔

٭جامد مینڈک

الاسکا میں پایا جانے والا ایک عجیب مینڈک شدید سردی پڑنے پر خود بھی برف کے ساتھ جم جاتا ہے۔ اس کے جمے رہنے کی مدت 6 سے 7 مہینے ہوتی ہے۔ اس عرصہ میں مینڈک کے جسمانی اعضاء جم کر کام کرنا بند کردیتے ہیں اور دوران خون بھی رک جاتا ہے۔ اس عمل کو سائنس کی اصطلاح میں ہائیبرنیشن کہتے ہیں۔ جب گرمی کا موسم آتا ہے تو یہ مینڈک جاگ کر پھر سے جینے لگتا ہے۔

٭ دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی

کوموڈو ڈریگن دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی ہونے کے باوجود بہت کمزور ہے۔ حالانکہ اسکا زہر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر یہ چھپکلی صرف کاٹنے کی کوشش کرے تو اسکے اپنے دانت اور کھوپڑی ہی ٹوٹ سکتی ہے۔