• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سندھ میں 23 اگست کو داخل ہوگا، جس کے باعث 19 سے 22 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان کےعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 20 سے 23 اگست کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔ 

محکمے نے 20 سے 23 اگست کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا کہ 23 سے 24 اگست کے دوران سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 24 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید