• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نچلی سطح پر ہاکی کا فروغ، کھویا مقام حاصل کرنا ہدف، خالد کھوکھر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے نومنتخب صدر بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھرنے کہا ہے کہ ہمارا ہدف قومی کھیل کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہے، گراس روٹ پر ہاکی کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی، سابق اولمپئنز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے تاہم بد دیانت شریک سفر نہیں ہوسکتے، کس چیز کی ذمےداری لوں، جب میرا دور شروع ہوا تو ٹیم تیرہویں نمبر پر تھی، جیب سے پیسا لگا کر ایشین گیمز میں ٹیم بھیجی ۔ پی ٹی آئی نے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کردیا ، سندھ حکومت نہ ہوتو ہاکی بند ہو جائے۔ میرا متبادل آجائے تو ہٹ جاؤں گا۔ پچھلے سیکرٹریز کی کرپشن بے نقاب کریں گے۔ پیسے آجائیں گے تو پلیئرز اور کوچز کو پیسے دے دیں گے ۔ وہ جمعے کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر نومنتخب سیکریٹری سید حیدرحسین، چیف سلیکٹر منظور جونیئر، سابق کپتان حنیف خان و دیگر بھی موجود تھے۔ خالد سجاد کھوکھرنے کہا کہ ہاکی لیگ ممکن بنائیں گے، ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان کی تمعیر نو کیلیے صوبائی حکومت کی ایک ارب روپے کی گرانٹ قابل قدر ہے، اس ضمن میں 42 کروڑ روپے جاری بھی کر دیے گئے ہیں، سابق سیکریٹری شہباز سینئر کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ، تفصیلات جلد منظر عام پر لائیں گے، آئین اور قانون کی پاسداری کی جائے گی ، قائمہ کمیٹی کے اجلاس کیلئے طلب نہیں کیا گیا تھا۔ حیدر حسین نے کہا کہ شیڈول کے مطابق ہاکی فیڈریشن کا انتخابی عمل مکمل کیا۔

اسپورٹس سے مزید