• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف صارفین سراپا احتجاج،راولپنڈی چکوال روڈ چار گھنٹے بلاک

ڈھڈیال (نمائندہ جنگ) بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکسوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اورٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی ۔نماز جمعہ کے بعد چک نورنگ،ڈھوک کرم شاہ،جوند ،دمال اور دیگر ملحقہ دیہات کے سینکڑوں افراد بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کےلیے چکوال راولپنڈی روڈ پر نکل آئے ۔ مظاہرین حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ٹیکسوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مرزا یٰسین پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کے رہنماؤں سے مذاکرات کئے۔
اسلام آباد سے مزید