• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بارشوں نے سندھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جلال محمود شاہ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے سندھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ کراچی سے کشمور تک، کاچھو، تھر،کوہستان سمیت سندھ کے لاکھوں بے گھر ہو کر سڑکوں پر آگئے ہیں۔ پورے سندھ میں حکومت کی موجودگی کا احساس ہی نہیں ہو رہا ہے جو عوام کو ریلیف دے سکے۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے حسی اور نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا حکمرانوں کے کانوں پر سندھ کے لوگوں کی چیخ و پکارکا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔ حکمران خدا کا خوف کریں اورسندھ میں جاری اس مشکل صورتحال میں ایمرجنسی نافذکر کے منتخب نمائندے ادارو ں کے ساتھ مل کر تمام سرکاری وسائل بروئے کار لا کر برسات اور بارشوں کے متاثرہ افراد کے لئیے ریلیف کیمپ قائم کر کے خوراک، ادویات اور رہائش فراہم کرنے کا بندوبست کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید