کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد منشیات عدالت نے ملزمہ انمول پنکی کے بھائی کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی، اسکے بھائی محمد ناصر اور شریک ملزمہ نسیم بی بی کے خلاف درج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جیل حکام کی جانب سے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس ملزمہ کے بھائی ناصر کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ ملزمہ کا بھائی محمد ناصر ضمانت حاصل کرنے کے بعد سے مفرور تھا۔