• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بندش پر نیپرا فوری کارروائی کرے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کی جانب سے گیس کی کمی کا جواز بنا کر شہر بھر میں جاری لوڈشیڈنگ میں اضافے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اہلِ کراچی پر کے الیکٹرک کا ایک اور ظلم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔ کراچی میں کے الیکٹرک نے مافیائی طرز اختیار کر لیا ہے اور اے ٹی اینڈ سی لاسز کے نام پر 18، 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،بجلی چوری کرنے والوں کو پکڑنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے، اگر کسی علاقے میں 2 یا 3 فیصد لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کر رہے تو اس کی سزا پوری پوری آبادیوں کو کیوں دی جاتی ہے؟ کے الیکٹرک کی نجکاری کو 20 سال گزرنے کے باوجود ادارہ کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیپرا فوری نوٹس لے کر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید